حیدرآباد 3 جولائی (آئی این این ) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پونالہ لکشمیا نے کونسل انتخابات میں چیر مین کی حیثیت سے سوامی گوڑ کے انتخاب کیلئے اختیار کردہ طریقہ کار پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کے سی آر غیر اخلاقی سیاست پر عمل پیراں ہیں۔ پونالہ نے کہا کہ چیر مین کے عہدہ کیلئے جس طریقہ سے انتخابات ہوئے ہیں وہ سراسر دستوری اصولوں کے مغائر ہیں۔ کونسل صدرنشین کے انتخاب کیلئے مروجہ طریقوں کو اختیار نہیں کیا گیا۔ اس طرح کی حرکت غیر اخلاقی سیاست کی مترادف ہے۔