حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم کے قومی صدر و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے ساز باز کرتے ہوئے اے پی کے مفادات کو نقصان پہونچانے کی سازش پر عمل کررہے ہیں یہاں تک کہ آندھرا پردیش کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ سازشوں کو ناکام بنائے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو سبق سکھائے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ وہ تلگو دیشم قائدین کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت کیلئے حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔۔