کے سی آر دہلی روانہ

حیدرآباد 25 مئی (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و نامزد چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو اپنے دو روزہ دورہ پر دہلی روانہ ہوئے اور بتایا جاتا ہیکہ مسٹر کے چندرا شیکھر راو دہلی میں اپنے قیام کے دوران مسٹر نریندر مودی کے بحیثیت وزیر اعظم حلف برداری کی 26 مئی کو منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
اور بعدازاں وہ مختلف قومی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے ۔