حیدرآباد 6 ستمبر ( این ایس ایس ) اسمبلی کو تحلیل کرنے کے ایک دن بعد ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راٰ جمعہ 7 ستمبر کو کریمنگر ضلع میںحسن آباد سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ ٹی آر ایس قائدین ٹی ہریش راؤ اور ایٹالہ راجندر کی جانب سے اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ پرجا آشیر واد سبھا میں 65 ہزار افراد شرکت کریں گے ۔ چونکہ کے ٹی آر پرجا نویدانا سبھا میں 25 لاکھ افراد کو جمع کرنے میں ناکام رہے ہیںایسے میں چندر شیکھر راو نے حسن آباد جلسہ کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری ہریش راو ’ ایٹالہ راجندر ‘ ونود کمار اور دوسروں کو سونپی ہے ۔ ہریش راو نے بتایا کہ ٹی آر ایس انتخابات کا سامنا کرنے تیار ہے ۔