میدک ۔ یکم ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : سابق کانگریس ایم پی پونم پربھاکر نے کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں کے چیف منسٹرس کے چندر شیکھر راؤ اور چندرا بابو نائیڈو آپس میں ایک خفیہ سازش رچتے ہوئے ہائی کورٹ کی تقسیم نہیں چاہتے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے تجویز پیش کی کہ کے سی آر نئی دہلی میں دھرنا منظم کرنے کے بجائے چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ مذاکرات عمل میں لاتے ہوئے ہائی کورٹ کی تقسیم کی راہ ہموار کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے خود غرضانہ موقف کی وجہ ایڈوکیٹس آج سڑکوں پر اتر آئے ہیں ۔ کانگریس قائد پونم پربھاکر نے ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ سے سوال کیا کہ وہ آخر کیوں اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔۔