کے ایم قادر محی الدین انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر

چینائی ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کے ایم قادر محی الدین کو انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر کی حیثیت سے متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ۔ پارٹی کی عاملہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ کے ایم قادر محی الدین کا یہ تقرر پارٹی کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر ای احمد کے یکم فبروری کو انتقال کے باعث عمل میں آیا ہے ۔