کے انعقاد کے امکانات روشنNEET

نئی دہلی ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن CBSE مرکزی حکومت اور میڈیکل کونسل آف انڈیا نے مشترکہ طور پر کل سپریم کورٹ کو تیقن دیا کہ وہ تعلیمی سال 2016-17 کے لیے میڈیکل اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کے لیے قومی اہلیت اور انٹرنس ٹسٹ NEET منعقد کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ جسٹس انیل آر داودے جسٹس شیوا کیرتی سنگھ اور جسٹس اے کے گویل نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور درخواست گذاروں سے کہا کہ وہ مجوزہ شیڈول پیش کریں تاکہ احکام جاری کئے جاسکیں ۔ عدالت NEET سسٹم کا از سر نو جائزہ لینے کے حق میں ہے ۔۔