کیٹرینہ کیف نے ابھی تک بجرنگی بھائی جان نہیں دیکھی

ممبئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کیٹرینہ کیف نے ابھی تک سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نہیں دیکھی ہے۔ایک پروگرام کے دوران جب کیٹرینہ سے بجرنگی بھائی جان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا: ’نہیں، میں نے ابھی تک وہ فلم نہیں دیکھی ہے۔ لیکن میں اس فلم کو ایک دو دنوں میں ضرور دیکھنے والی ہوں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ سیف علی خان نے مجھ سے کہا کہ ’میں اس ملک میں واحد لڑکی ہوں جس نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی ہے۔‘ سیف علی خان اور کیٹرینہ کیف فلم ’فینٹم‘ میں ایک ساتھ آ رہے ہیں ۔ کیونکہ کیٹرینہ کیف کبھی سلمان کے بہت قریب ہوا کرتی تھیں۔