ممبئی31مئی(سیاست ڈاٹ کام)مشہور اداکارہ کیٹرینہ کیف ،سلمان خان کے ساتھ بگ باس کے سیزن 13کی میزبانی کرسکتی ہیں۔چھوٹے پردے کا مشہور ریالٹی شو بگ باس کا سیزن 13 شروع ہونے والا ہے ۔اس ٹی وی شو کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔شو کی میزبانی کرنے والے سلمان خان اس بار کئی تبدیلی کرنے والے ہیں۔سلمان کے اس ٹی وی شو میں پہلے ایک عام آدمی بھی حصہ لیتا تھا ،اب خبریں ہیں کہ یہ کانسپٹ ختم کیا جائے گا۔اس ٹی وی شو سے جڑی ایک نئی خبر سامنے آئی ہے ۔ایسی خبریں ہیں کہ اس بار سلمان اس ٹی وی شو کی میزبانی اکیلے نہیں کریں گے ۔بتایا جارہا ہے کہ اس بار سلمان خان اس ٹی وی شو میں بڑی تبدیلی کرنے کی تیاری میں ہیں۔