اوٹاوا،5نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اوٹاوا کے نزدیک کارپ کے علاقے میں دو طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس سے چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا اور اسے چلانے والے 82سالہ شوقیہ پائلٹ کی موت ہوگئی ۔کینیڈین پولیس کے مطابق دوسرے بڑے طیارے نے اوٹاوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کرلی ۔کینیڈا کے سی بی سی کی رپورٹ کی مطابق اس حادثہ کے بعد ایک جہاز نیچے گر گیا اور دووسرا کسی طرح اوٹاوا انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اترنے میں کامیاب رھا۔اوٹاوا کی پیرامیڈیکل ٹیم کے ترجمان مارک اینٹونیو دیشچامز نے بتایا کہ جائے حادثہ سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔