کمپالا۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیائی پولیس کے 13 عہدیدار مشتبہ الشباب بندوق برداروں کے حملہ کے بعد لاپتہ ہوگئے جبکہ ان کی کاریں صومالیہ کی سرحد پر دستیاب ہوئیں۔ اس حملہ میں کم از کم دیگر 5 عہدیدار زخمی ہوگئے اور 5 کاریں نذرآتش کردی گئیں۔ پولیس سربراہ جے کے بوئی نیٹ نے اپنے ایک بیان میں اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الشباب کے انتہاء پسندوں سے پولیس کا زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔