نیروبی ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 12 خواتین کو کینیا کے ساحل پر تازہ حملہ کے دوران اغوا کرلیا گیا جبکہ اس کارروائی کے نتیجہ میں 15 افراد ہلاک بھی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ صومالیہ کے الشباب گروپ نے یہ حملہ کیا۔ صدر کینیا یوہوروکینیاتا نے ان حملوں کیلئے مقامی سیاسی گروپوں کو موردالزام ٹھہرایا ہے لیکن خود صومالیہ کے الشباب گروپ نے قبل ازیںاس حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اتوار کو ایم پیکیتونی کے ایک پولیس اسٹیشن اور ہوٹلوں پر علحدہ دھاوے میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ الشباب نے کہا تھا کہ اس نے صومالیہ میں کینیائی فوج کی موجودگی اور مسلمانوں کی ہلاکت کا انتقام لیا ہے۔
ملائیشیائی طیارہ کا حادثہ
مقام ہنوز نامعلوم
لندن۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیائی ایرلائینس کے لاپتہ طیارہ MH-370 کے بحرہند میں حادثہ کے مقام کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا۔ تحقیقات تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔ بحرہند کو حادثہ کے مقام کے اعتبار سے ترجیح دی گئی تھی لیکن وہاں نہ ملبہ مل سکا اور نہ نعشیں۔