کینیا میں الشباب کا حملہ ، درجنوں سپاہی ہلاک ، فوجی اڈے پر قبضہ

موگادیشو، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنگجو گروپ الشباب نے آج کہا ہے کہ اس کے لڑاکوں نے اک روز قبل صومالیہ کے دوردراز فوجی اڈے پر حملہ کے دوران کینیا کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دوسری جانب کینیا کی فوج نے اس کی تردید کی ہے ۔ الشباب کے لڑاکے اکثر افریقی یونین کی فورس پر حملے کرتی رہتی ہے اس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کے لڑاکوں نے کینیائی سرحد کے نزدیک کمبیاڈ قصبہ میں فوجی اڈے پر کم از کم 57 کینیائی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ کینیائی فوج کے لیفٹننٹ کرنل پال جگونا نے رائٹر سے کہا  کہ یہ جھوٹ ہے تاہم انہوں نے خود کوئی تعداد نہیں بتائی۔ افسر نے کہا کہ کارروائی ابھی جاری ہے ہم اطلاعات جمع کررہے ہیں ۔ حملہ میں کینیا کے این ٹی وی نے خبر دی ہے کہ کینیا کے کئی فوجی مارے گئے ہیں اور گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ جنوری 2016 میں الشباب نے کہا تھا کہ اس نے کینیائی سرحد کے نزدیک صومالی کیمپ العدی میں 100 سے زیادہ کینیائی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ ہے ۔ کینیائی فوج نے کبھی مرنے والوں کی تعداد نہیں بتائی البتہ میڈیا نے اتنے ہی لوگوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔جبکہ ایک دوردراز فوجی اڈہ چھین لینے کی بھی اشیاب نے دعوی کیا ہے۔ یاد رہے کہ الشباب بھی وقتاً فوقتاً اپنی موجودگی کا احساس دلائے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش میں ہے کہ اسے کمتر نہ سمجھا جائے۔