کینیا دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا:وزیر داخلہ

گریسا (کنیا) 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کینیا کے وزیر داخلہ نے آج عزم کرتے ہوئے کہا کہ ملک دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی ہم اُن کے آگے گھٹنے ٹیکیں گے ۔ عزم ظاہر کیا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگ جیتے گی۔ 147 طلباء کو موت کے گھاٹ اُتارنے کے بعد چاروں خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا تھا۔ نعشوں کو بذریعہ طیارہ نیروبی منتقل کیا جائے گا ۔ یونیورسٹی کے باب الداخلہ پر مہلوکین اور زخمی ہونے والے کے رشتہ داروں کا ہجوم بھی جمع ہوگیا ۔ علاوہ ازیں نیروبی کے ایک مردہ خانہ میں بھی جمع ہوگئے جہاں انہیں مہلوکین کے رشتہ دار نعشوں کو شناخت کرنا ہے۔ 1998 ء میں نیروبی میں امریکی سفارت خانے پر القاعدہ کے حملہ میں 213 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ کل کے واقعہ کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔