واشنگٹن ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کینتھ جَسٹر جو ہندوستان کے بارے میں معاشی اُمور کے سرکردہ ماہر سمجھے جاتے ہیں، انھیں نئی دہلی کیلئے اگلا امریکی سفیر مقرر کئے جانے کی سنیٹ نے آج متفقہ طور پر توثیق کردی، جس کے ساتھ کلیدی عہدہ پُر ہوا جبکہ دونوں ممالک اپنے کلیدی روابط کو آگے بڑھانے کوشاں ہیں۔ 62 سالہ جسٹر ہند کے معاملے میں تجربہ کار شخص ہیں جنھوں نے تاریخی ہند۔ امریکہ سیول نیوکلیر معاملت کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ وہ ہند۔ امریکی رچرڈ ورما کی جگہ لیں گے ، جو 20 جنوری کو اس عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
وائیٹ ہاؤس کے پاس مشتبہ حرکت
ایک شخص گرفتار
واشنگٹن ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) واشنگٹن کے ایک شخص کو آج وائیٹ ہاؤس کے قریب گرفتار کیا گیا، جب اُس نے سیکرٹ سرویس آفیسر سے کہا کہ وہ علاقہ میں ’’دھماکو مادہ‘‘ رکھ چکا ہے۔ تاہم، ایجنسی کو تلاشی پر کچھ بھی دستیاب نہ ہوا۔ اس سے کچھ دیر قبل ہی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وہاں سے روانہ ہوئے تھے۔