کیمرون میں فوجی مہم ،چھ افراد ہلاک

یااونڈے ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون میں جنوبی مشرقی علاقے ایکونا میں علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی مہم میں کم از کم چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور متعد افراد زخمی ہو گئے ۔فوج کے ذرائع نے بتایا کہ فوج نے اتوار کو جھاڑیوں میں چھپے علیحدگی پسند دہشت گردوں کو گولی مار دی. ان میں سے اکثر پر لوگوں میں دہشت پھیلانے کا الزام تھا. تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری سیکورٹی فورسز نے گولی مار ی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خاندان کے چھ ارکان کو گولی مار دی گئی جن میں دو بچے بھی شامل تھے . وہ فوج سے بچنے کے لئے جھاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے ۔واضح ہیکہ ملک کے دو انگریزی بولنے والے علاقوں کو الگ کرنے کی مانگ کو لے کر نومبر 2017 سے سرکاری سیکورٹی فورسز اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے ۔ علیحدگی پسند دونوں علاقوں کو ملک سے الگ کر الگ تھلگ کرکے ‘انباجونیہ’ کے نام سے ملک بنانا چاہتے ہیں۔