سان فرانسسکو۔3 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کیلیفورنیا پری وے پر ایک چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ اُس نے سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی ایک کار کو ٹکر دے دی جس کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک اور دیگر پانچ افراد بشمول پائیلٹ شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کہ جنوبی کیلیفورنیا کے فری وے پر ایک طیارہ جو ہنگامی لینڈنگ کیلئے تیار کیا گیا تھا ۔ سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی ایک کار کو ٹکر دینے کے بعد رُک گیا ‘ جب کہ ڈرائیور موبائیل فون پر بات کررہا تھا اس سے یہ 38سالہ سانڈیگو کی متوطن خاتون جو کار میں موجود تھی ہلاک ہوگئی ۔ ڈرائیور کیلیفورنیا کے قوانین کے مطابق کار چلاتے وقت ٹیلی فون پر بات چیت نہیں کرنا چاہتا تھا اس لئے اُس نے اپنی کار سڑک کے کنارے روک دی تھی ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جس وقت پیش آیا اُس وقت گواہوں نے سی این این کے ٹی وی چینل کے جی ٹی وی کو اطلاع دی کہ انہوں نے انجن کے دھماکہ سے پھٹ پڑنے کی زور دار آواز سنی ہے جس کے بعد یہ طیارہ سڑک پر گرپڑا ۔ ایک انجن والا یہ طیارہ کوشش کررہا تھا کہ ہنگامی لینڈنگ کرسکے۔ یہ طیارہ فری وے پر تقریباً 150فٹ پھسلنے کے بعد کار کے عقبی حصہ سے ٹکراکر رک گیا ۔ یہ تصادم اتنا زوردار تھا کہ سیڈان کار کی پچھلی نشست جہاں دو افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے تباہ ہوگئیں۔ ایک مسافر برسرموقع ہلاک ہوگیا ‘ پانچ افراد بشمول پائیلٹ مہلک حد تک زخمی ہوئے ۔ زخمی ہونے والوں میںطیارہ کا ایک مسافر بھی شامل ہے ۔تین افراد کو دواخانہ سے رجوع کیا گیا ۔دواخانہ کے روابط عامہ منیجر کے بموجب دو افراد کو آپریشن کیلئے شریک کرلیا گیا لیکن ان کی حالت کے باریمیں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔