کیلاش ستیارتھی ٹرسٹ کے ریکارڈس لاپتہ

نئی دہلی ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے فلاحی ٹرسٹ کے اہم ریکارڈ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ دیگر ریکارڈس بھی لاپتہ ہیں۔ مبینہ طور پر کیلاش ستیارتھی کے خلاف رقومات کے غبن کا الزام عائد کرتے ہوئے دہلی ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ یہ دیوانی مقدمہ 1997ء میں دائر کیا گیا تھا جس میں ستیارتھی اور ان کی بیوی سومیدھا مدعی علیہان قرار دیئے گئے تھے۔ عدالت کو آج اطلاع دی گئی کہ کیلاش ستیارتھی ٹرسٹ کے ریکارڈ جس میں اس تنازعہ کے بارے میں اہم معلومات تھیں، لاپتہ ہیں۔ جب عدالت کو اس کے بارے میں اطلاع دی گئی تو جج نے کہا کہ ریسیور کیلئے یہ ناممکن ہیکہ پوری رپورٹ دوبارہ مکمل کرے۔ اس میں مدعی سے خواہش کی کہ دوسرے ٹرسٹی شیو تیج سنگھ، ستیارتھی اور سومیدھا کو اس بات کی اطلاع دیں کہ مابعد 1987ء ریکارڈس مکمل کرکے عدالت میں داخل کریں۔