کیری ۔ ظریف نیوکلیئر مذاکرات

لوسان( سوائٹزرلینڈ)16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نیوکلیئر مذاکرات آج اہم ہفتہ میں داخل ہوگئے ۔ جب کہ وزیر خارجہ امریکہ اور وزیر خارجہ ایران نے باہم طویل بات چیت کرتے ہوئے تعطل توڑنے کی کوشش کی ۔ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں بات چیت کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ وقت تیزی سے گذر رہا ہے ۔ جاریہ ماہ کے اوآخر تک تاریخی معاہدہ کی تکمیل ضروری ہے ۔ قطعی آخری مہلت یکم جولائی مقرر کی گئی ہے ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے لوسان میں داخلی سخت گیر افراد کے زبردست دباؤ کے تحت باہمی بات چیت کا آغاز کیا ۔ دونوں بھی اس دباؤ سے سخت متاثر نظر آتے تھے ۔