نئی دہلی ۔ /4 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیروسین کی خریدی پر سرکاری سبسیڈی اور اٹل پنشن یوجنا فوائد کیلئے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ کیروسین سبسیڈی اور پنشن اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے آدھار نمبر کی صراحت کریں یا پھر ان فوائد کے لئے اندرا کے عمل سے انہیں گزرنا ہوگا ۔ کیروسین سبسیڈی کے معاملہ میں آدھار نمبر کے اندراج کی آخری تاریخ /30 ستمبر ہے جبکہ اٹل پنشن یوجنا کے لئے /15 جون آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ تاہم آدھار کارڈ کے حصول تک راشن کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، ووٹر شناختی کارڈ وغیرہ کو ان فوائد کے لئے شناختی ثبوت تصور کیا جائے گا ۔ آدھار کارڈ کو راشن کارڈ سے بھی مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ان فوائد سے استفادہ کررہے ہیں یا انہیں بینک اکاؤنٹ سے مربوط کیا جائے گا تاکہ سبسیڈی کی رقم منتقل کی جاسکے ۔