کیرلا ایس ایف اائی لیڈر کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار

کوچی۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارناکلم رینج آئی جی اجئے سکھارے نے کہا کہ کیمپس فرنٹ لیڈر محمد کو جو ارناکلم مہاراجاسن کالج کے طالب علم ایمنیو کے قتل میں ملوث ملزم نمبر ایک ہے کو آج گرفتار کرلیا گیا۔ مسٹر سکھا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ محمد مہاراجاسن ڈگری کالج کا تیسرے سال عربی کا طالب علم ہے۔ مبینہ طور پر پندرہ تا سترہ طالب علموں پر مشتمل پاپیورفرنٹ آف انڈیا تشکیل دی تھی جو دراصل ایس ڈی پی آئی ہی کی ایک شاخ ہے۔ اس کا مقصد کالج کیمپس میں موجود ایس ایف آئی کارکنوںپر حملہ کرنا تھا۔ اس ماہ کے ابتداء میں ہوا یہ حملے میں ایمنیو کی موت کے ساتھ ساتھ مزید دو ایس ایف آئی قائدین بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملہ مںی تیز دھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس نے کیرالا ہائیکورٹ میں بیان دیا کہ 2010ء میں ہوئے ایک حملہ میں پروفیسر کا سیدھا ہاتھ کاٹ دینے کے کیس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔