کیرانہ کی شکست کے بعد شاہ سے یوگی کی ملاقات

نئی دہلی : کیرانہ کی لوک سبھا سیٹ اور نور پور کی اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پہلی مرتبہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے بی جے پی صدر امیت شاہ سے یہاں پارٹی کے صدر دفتر میں خصوصی ملاقات کی ۔ایک کافی دیر تک چلی میٹنگ میں کیا باتیں ہوئیں اس کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کررہا ہے ۔

تاہم یہ بات صاف ہے کہ دونوں وزراء کے درمیان اترپردیش کی موجودہ اور مستقبل کے حالات پر بات چیت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گورکھپور او رپھول پور لوک سبھا سیٹ کے بعد جب کیرانہ او رنور پور کی سیٹ پرت بی جے پی کو شکست ملی تو اس پر خود بی جے پی کے وزراء کی جانب سے آواز بلند ہونے لگی اور یوگی کی قیادت پر انگلی اٹھنے لگی ۔

بی جے پی میں جاری داخلی گمسان کے درمیان یوگی ادتیہ ناتھ کی امیت شاہ سے ملاقات اس میٹنگ کو بڑی اہم قرار دیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات سے زیادہ پارٹی صدر نے ۲۰۱۹ء کے الیکشن پر بات کی اور اس کی تیاریوں کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا ۔