نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے دو شہریوں کو دس کیلو سے زیادہ ہیروئین برآمد ہونے پر جس کی مالیت 35 کروڑ روپئے ہے، دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مبینہ طورپر اس گرفتاری سے بین قومی منشیات سنڈیکیٹ کا جس کا تعلق دبئی سے ہے، انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاعات مل رہی تھیں۔
دوارکا کی صفائی سے قاصر سوچھ بھارت کی باتیں کرتے ہیں:عدالت
نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ کی جسٹس بدر دریز احمد اور جسٹس سنجیو سچدیواپر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ ہم دوارکا کی صفائی نہیں کرسکتے اور سوچھ بھارت کی باتیں کر رہے ہیں۔ ہائی کورٹ نے مجالس مقامی اور دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو انتباہ دیا کہ اگر ہائیکورٹ کی سابقہ ہدایات کی تعمیل نہ کی جائے تو وہ ’’سرزنش کے احکام‘‘ جاری کرے گی۔ گزشتہ سال 3 ڈسمبر کو عدالت نے شہر کے مضافات میں 18 ڈھلانوں (کچرا پھینکنے کے مقامات جو ڈھکے ہوئے ہوں) قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ جنوبی دہلی کی مجلس بلدیہ کی پیش کردہ تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ دوارکا شہر کی صفائی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔