کیرالا کی نن کی عصمت ریزی بشپ گرفتار

کوچی۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی رومن کیتھولک مذہبی پیشوا برادری کے ایک سینئر رکن بشپ فرینکومولکل کو بالآخر جمعہ کی شب گرفتار کرکلیا گیا۔ بشپ مولکل پر ایک نن کی متعدد مرتبہ عصمت ریزی کے الزامات پر عوام کی برہمی میں معطل اضافہ ہورہا تھا۔ جس سے لگاتار تین دن تک پوچھ گچھ کے بعد کیرالا پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ویٹیکن نے قبل ازیں انہیں تمام مذہبی ذمہ داریوں اور رتبوں سے سبکدوش کردیا تھا۔ کیرالا کی اس نن نے 54 سالہ پادری مولکل پر 2014ء اور 2016ء کے دوران متعدد مرتبہ عصمت ریزی اور غیرفطری جنسی عمل کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ انسپکٹر جنرل پولیس (گوپی رینج) وجئے سکھارے نے پی ٹی آئی سے کہا کہ جمعہ کو 8 بجے شب گرفتار کرلیا گیا۔