کوچی 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کے ایک سینئر پولیس عہدیدار کو آج ایل ایل ایم کے امتحان میں نقل نویسی کا مرتکب پایا گیا ۔ بعد ازاں انہیں امتحان ہال سے چلے جانے کو کہا گیا ۔ عہدیدار نے نقل نویسی کا الزام مسترد کردیا ہے ۔ اس عہدیدار کی شناخت آئی جی تھریسر رینج ٹی جے جوس کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ وائس پرنسپ سنٹ پالس کالج وی جے پیٹر نے اس واقعہ کی توثیق کی اور کہا کہ اس سے مہاتما گاندھی یونیورسٹی کے حکام کو مطلع کردیا جائیگا جس نے ایل ایل ایم امتحانات منعقد کئے تھے ۔ عہدیدار مذکور نے تاہم نقل نویسی کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے اور وہ کل اپنا امتحان تحریر کرینگے ۔