کیرالا میں نیپاہ وائرس سے تاحال تین اموات ہیلت ڈپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ کردیا گیا

کوچی کوڈے 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں نیہاہ وائرس سے اب تک تین اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک اور شخص زیرعلاج ہے اور دیگر 8 افراد کو کوچی کوڈے ڈسٹرکٹ میں آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔ وزیر صحت کے کے شائیلالہ نے آج یہ بات بتائی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہوئی یہ تین اموات ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں جس میں دو بھائی بہن شامل ہیں۔ وہ شخص جو زیرعلاج ہے اس وائرس سے فوت ہوجانے والے دو بھائیوں کا والد ہے۔ یہ نیا وائرس ہے جس کے باعث انسانوں اور جانوروں میں شدید امراض ہوتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ محکمہ ہیلت کو اس وائرس کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کل ڈائرکٹر این سی ڈی سی کو ہدایت دی کہ کیرالا کے ضلع کوزی کوڈے کا دورہ کرتے ہوئے اس وائرس پر قابو پانے میں ریاستی حکومت کی مدد کی جائے۔