کیرالا میں مختلف تنظیموں کی ایک روزہ ہڑتال

تھروننتا پورم ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا میں مختلف تنظیموں کی جانب سے آج ایک روزہ ہڑتال کی اپیل پر ریاست بھر میں جزوی اثر دیکھا گیا ۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں دکانات اور کاروباری ادارے بند رکھے گئے اور سڑکوں سے بسوں کو ہٹادیا گیا ۔ تاہم بعض خانگی گاڑیاں بشمول موٹر سیکل اور کار دوڑتے ہوئے نظر آئے ۔ پولیس نے بتایا کہ سرکاری بینکس اور دیگر دفاتر میں حاضری معمولی رہی ۔ کیوںکہ عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہوگیا تھا ۔ یہ ہڑتال بائیں بازو کی کسان تنظیموں نے کسانوں کے مسائل کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کی تھی ۔