کیرالا میں استاد امجد علی خان کو تہنیت

ترووانتاپورم ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کیرالا کے سب سے بڑے اور اعلیٰ سواتھی پرسکار کو اس سال ہندوستانی موسیقی میں گرا نقدر خدمات انجام دینے کی ستائش کرتے ہوئے استاد امجد علی خان کا خیرمقدم کیا گیا ۔کیرالا کے وزیر ثقافت کے سی جوزف نے بتایا کہ یہ ایوارڈ کیرالا کے چیف منسٹر اومن چنڈی اگست میں استاد امجد علی خان کو پیش کریں گے ۔

مظفر نگر میں دو گروپوں میں تصادم
مظفر نگر۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ضلع مظفرنگر کے تحت موضع چھابرا میں عوام کے دوگروپوں کے درمیان ایک قدیم تنازعہ پر تصادم میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ سرکل آفیسر عقیل احمد نے کہا کہ دو گرپوں کے درمیان کل رات جھگڑا ہوگیا تھا ۔