پاناجی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) گوا کے نئے وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد یہاں کے عوام نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ گوا اپنے ساحل سمندر ،سیاحت بہترین سمندری غذا اور شراب کیلئے مشہور ہے۔ یہاں پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ تقریبا سال بھر جاری رہتا ہے لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہاں موجود Casinosدنیا کے چند بہترین جوئے خانوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ یہاں جوئے خانے چلانے والوں کی مخصوص لابی ہے جو لکشمی کانت پارسیکر کی تقرری سے زیادہ خوش نہیں ہے ۔ دوسری طرف منوہر پاریکر جب تک گوا کے وزیر اعلی رہے اس وقت تک یہاں casino لابی کا دبدبہ رہا ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہاں بد عنوانی عام ہے بلکہ کچھ ایسے واقعات ضرور رونما ہوئے ہیں جن کا اعادہ عوام نہیں چاہتے ۔ بیرونی خاتون سیاحوں پر جنسی حملے اخبارات کی شہ سرخیوں میں آچکے ہیں علاوہ ازیں یہاں فلموں کی شوٹنگ کا بھی لامتناہی سلسلہ چلتا ہے جس سے ریاست کے خزانے کو اچھی خاصی رقم مل جاتی ہے۔