کیا بات ہے

٭ ایک بھکاری الیکٹرانکس کی دکان پر گیا اور دکاندار سے بولا ۔ مجھے ایک رنگین ٹی وی اور ڈی وی ڈی پلیئر چاہئے لیکن میں یہ دونوں چیزیں قسطوں پر لینا چاہتاہوں ۔ دکاندار نے پوچھا ۔ آپ کتنے ماہ بعد قسط ادا کرنا چاہتے ہیں ؟۔بھکاری بولا میں چاہتا ہوں کہ مہینے کی بجائے ہفتہ وار قسط ادا کروں ۔دکاندار نے پوچھا آپ ہفتہ کا کون سا دن رکھنا چاہیں گے ؟بھکاری نے جواب دیا ’’ میں چاہتا ہوں کہ قسطیں ہر جمعرات کو ادا کروں ۔
٭ایک چور نے گھر کے مالک کو جگایا اور پوچھا جلدی سے بتاؤ کہ سونا کدھر ہے ؟گھر کے مالک نے آنکھیں ملتے ہوئے کہا ’’ پورا گھر خالی پڑا ہے کہیں بھی سو جاؤ ۔
٭خاتون ’’ ڈاکٹر صاحب! جلدی چلئے میرے شوہر کو 108 بخار ہے ۔ڈاکٹر ’’ اب میرے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ، آپ فائر بریگیڈ کو فون کریں ۔
٭ ڈاکٹر آہ ! اس جہاں میں ڈاکٹروں کے بہت سے دشمن ہیں ۔مریض ’’ جی ہاں ! اور دوسرے جہاں میں اس سے بھی زیادہ ہیں ۔
٭ استاد ( شاگرد سے ) آج تم تاخیر سے کیوں آئے ہو؟شاگرد: جناب ! جس راستے سے میں پہلے آیا کرتا تھا ، آج اس راستے سے نہیں آیا ۔استاد: راستہ تبدیل کرلینے سے تاخیر کا کیا تعلق ہے ، کیا نیا راستہ طویل تھا ؟ شاگرد ’’ جی نہیں ! نئے راستے پر بورڈ لگا ہوا تھا کہ آہستہ چلیں آگے اسکول ہے ۔