٭گاہک:’’ اس ٹانی‘‘ کی کیا قیمت ہے ؟ ‘‘،دکاندار:’’ ایک سو بیس روپئے ‘‘ گاہک:ایک سو بیس روپئے ؟ اتنے پیسوں میں تو جوتے کا ایک نیا جوڑا آسکتا ہے ۔ ‘‘ دکاندار: ’’ لیکن جناب ! آپ جوتے کا جوڑا گلے میں تو نہیں لٹکاسکتے ‘‘ ۔
٭ ایک دیہاتی کسی محفل میں شریک تھا ۔ جب محفل کافی رات گئے جاری رہی تو ایک شخص نے کہا ’’ چلو بھئی اب محفل برخاست کرو ‘‘ تمام لوگ اُٹھ کر جانے لگے تو وہ دیہاتی بولا ’’ ارے بھائیو ! کہاں جارہے ہو ؟ ابھی تو محفل برخاست کرنا ہے ۔ ‘‘