کیا آپ جانتے ہیں !!

n سورج کی روشنی سے گرمی اور چاند کی روشنی سے راحت کیوں محسوس ہوتی ہے؟
سورج کی روشنی سات رنگوں کی بنی ہوتی ہیں ۔ ان رنگوں میں بنفشی سب سے زیادہ پھیلا ہُوا ہوتا ہے اور سُرخ رنگ سب سے کم پھیلا ہوتا ہے ۔ اسپکٹرم کے بنفشی رنگ کے بعد بالابنفشی شعاعیں ( الٹروائلٹ ) رنگ اور سُرخ رنگ کے بعدانفراریڈ ہوتا ہے جو ہمیں دکھائی نہیں دیتے ہیں ۔ ان میں انفراریڈ شعاعوں میں حرارت ہوتی ہے ۔ سورج کی روشنی میں انفراریڈ شعاعوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جس سے گرمی کا احساس ہوتا ہے ۔
چاند کی سطح سے سورج کی ر وشنی منعکس ( ریفلیکٹ ) ہو کر زمین تک پہنچتی ہے ۔ اس کے علاوہ روشنی پھیلتی ہے ۔ اس طریقے میں انفراریڈ روشنی اپنی زیادہ ویولینتھ کی وجہ سے پھیلتی نہیں ہے ۔ اس سے انفراریڈ چاند کی روشنی کے ساتھ ہماری زمین تک نہیں پہنچ پاتی ہے ۔ اس سے چاند کی روشنی میں راحت محسوس ہوتی ہے ۔
nپیتل کے برتن میں ہمیں اپنا عکس کیوں دکھائی دیتا ہے ؟
پیتل ایک بھرت ( اِلائے ) ہے جس میں کاپر ، زنک اور کچھ دوسرے عناصر کو ملا کر بنایا جاتاہے ۔ پیتل کو پالش کر کے چمکایا جاتا ہے ۔ اس چمکدار سطح پر جب کوئی شعاع ٹکراتی ہے تو آئینہ کی سطح کی طرح اسے واپس منعکس ( ریفلیکٹ ) کردیتی ہے ۔ واپسی میں شعاع کا رُخ اُلٹا ہوجاتا ہے جس سے پیتل کے برتن پر پرچھائی الٹی نظر آتی ہے ۔