کیا آپ جانتے ہیں!

دنیا کا سب سے بدبودار پھول: اکٹوبر 2015 میں شکاگو کے بوٹینیکل گارڈن میں دنیا کا سب سے بدبودار پھول کھلا ۔ یہ پھول کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہے ۔ پودے پر صرف ایک ہی ایسا پھول کھلتاہے ۔
لال پھول : 125 ملین سال پہلے اگنے والا پھول واٹر لیلی پھول سے مشابہت رکھتا ہے ۔
موتئے کا پھول : سفید رنگ کا خوشبودار پھول دنیا کے طول و عرض کے مرد و زن کا پسندیدہ پھول ہے ۔ خواتین اس پھول سے ہاتھوں کے جگرے بناتی ہیں اور بالوں میں بھی لگاتی ہیں۔
کنول کا پھول : قدرت کا شاہکار کنول کا پھول دیگر تمام پھولوں کے برعکس مٹی میں نہیں ہمہ وقت پانی میں زندہ رہتا ہے ۔ اس کے پودے کا تنا پانی میں اور پھول پانی کی سطح کے اوپر حکمرانی کرتا نظر آتا ہے ۔ اس پھول کو پھولوں کی مچھلی بھی کہا جاتا ہے ۔
سب سے پرانا پھول: 2002 میں سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے پرانا پھول چائنا میں دریافت کیا ۔ یوں چین نے اس میدان میں بھی اپنا ریکارڈ بنالیا ۔
گوبھی کا پھول : گوبھی کا پھول دنیا بھرمیں واحد پھول ہے جس کو سونگھا نہیں بلکہ سبزی کے طور پر پکاکر کھایا جاتا ہے ۔ گوبھی گوشت کی تیار کردہ ڈش بہت لذیذ اور من بھاتا کھایا جاتا ہے ۔ یہ پھول دو ڈھائی کلو وزن کا بھی ہوہے ۔