کیاآپ جانتے ہیں

٭ ایک بلو وہیل روزانہ 3 ٹن غذا کھا سکتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ بغیر کچھ کھائے 6 ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے
٭ ہدہد یہ ایک مشہور پرندہ ہے اس کے جسم پر مختلف قسم کی دھاریاں اور کئی رنگ ہوتے ہیں ۔ اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے حتی کہ زمین کے اندر کا پانی اسے یوں نظر آتا ہے جیسے بوتل کے اندر کا پانی انسان کو نظر آتا ہے ۔
٭ رعاد ایک چھوٹی مچھلی کا نام ہے اللہ تعالی نے اس میں اس قدر ٹھنڈک عطا کی ہے کہ اگر یہ ماہی گیر کے جال میں پھنس جائے اور جال اس ماہی گیر کے ہاتھ میں ہوتو ماہی گیر اس کی ٹھنڈک سے کانپنے لگتا ہے چنانچہ جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ رعاد جال میں پھنس گئی ہے تو وہ جال کی رسی کسی درخت سے باندھ دیتے ہیں حتی کہ وہ مر جاتی ہے مرنے کے بعد اس کی یہ خصوصیت ختم ہوجاتی ہے ۔
٭ دنیا میں سب سے ذہین جانور ایک پرندہ ہے جسے گرے پیرٹ خاکستری طوطا کہا جاتا ہے اس نسل کے طوطے انتہائی ذہین اور وفادار ہوتے ہیں۔
٭ کچھوے 150 سال سے زائد عمر تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
٭ گینڈا بھونرا یعنی Rhinoceros Beetle کے سر پر سینگ نما ابھار ان کے سر پر پیچھے کے رخ پر ہوتا ہے ۔ ان کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنے وزن سے 850 گنا بڑی چیز کو کھینچ سکتے ہیں۔
٭ ہاتھی ذہین اور جذباتی جانور ہے وہ اپنے مردہ رشتہ داروں کو پہچاننے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے پاس سے اس وقت تک نہیں ہٹتے جب تک وہ گلنے نہ لگے ۔