کہرے کے سبب 35 ٹرینوں میں تاخیر

نئی دہلی ، 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں آج صبح دھند کی وجہ سے ریلوے سروس متاثر ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت میں کچھ کمی درج کی گئی۔خراب موسم کی وجہ سے 35 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں اور 13 کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ دو ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ کہرے کا اگرچہ ایئر لائنز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔کم از کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کل یہ 9.4 ڈگری سیلسیس تھا۔