لکھنو ۔ 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ایک موضع میں افسوسناک واقعہ میں کھیت میں پیشاب کرنے پر پانچ سالہ بچے کا عضو تناسل کاٹ دیا گیا ، یہ ہولناک واقعہ پرتاپ گڑھ کے موضع کرولی میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ رتیش نامی معصوم ایک مزدور کا لڑکا ہے جو اینٹ کی بھٹی میں کام کرتا ہے ۔ قریب میں واقع کھیت میں بچے نے پیشاب کیا تو کھیت مالک نے نہ صرف بچے کو زدوکوب کیا بلکہ عضو تناسل کاٹ دیا ۔ بچہ کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔والد نے کھیت مالک کے خلاف پولیس میں کیس درج کیا ہے۔
رنجیت کمار سالیسیٹر جنرل مقرر
نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار جنہوں نے حکومت گجرات کی کئی کیسوں میں مدافعت کی تھی ، آئندہ سالیسیٹر جنرل ہوں گے۔کابینہ کی تقررات کمیٹی نے ان کے نام کو منظوری دی ہے۔ اے سی سی نے بھی سینئر ایڈوکیٹس مہیندر سنگھ ، ایل ناگیشور راؤ ، توشار مہتا، پی سی پٹوالیہ اور دیگر ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل بنایا ہے۔
ترنمول ایم پی ڈیرک کے بھائی
بی جے پی میں شامل
کولکاتہ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوئز ماسٹر بیری اوبرائن جو ترنمول کانگریس راجیہ سبھا ایم پی ڈیرک اوبرائن کے بھائی ہیں، نے آج مغربی بنگال بی جے پی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی۔ یاد رہے کہ بیری برائن کو ایک بہترین مقرر تصور کیا جاتا ہے۔ بائیں محاز کے دورِ حکومت کے دوران موصوف مغربی بنگال اسمبلی کے نامزد رکن تھے۔