کھٹمنڈو میں زلزلہ کا معمولی جھٹکا

کٹھمنڈو 23 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو و اطراف کے علاقوں میں آج زلزلہ کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت زلزلہ پیما پر 4.6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کے نتیجہ میں لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ یہ زلزلہ کل رات دیر گئے پیش آیا جس کے نتیجہ میں عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ نیشنل سیسما لوجی سنٹر نے یہ بات بتائی ۔
چین میں شدید بارش، 4 ہلاک
بیجنگ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی چین کے صوبہ فوئیان میں ہوئی شدید بارش سے کم و بیش 4 افراد کے ہلاک ہوجانے اور دیگر 5 افراد کے لاپتہ ہوجانے کی اطلاع ہے۔ لیاچنگ کاؤنٹی میں سڑکیں زیرآب آگئی ہیں جبکہ برقی اور آبی سربراہی کا سلسلہ بھی منقطع کردیا گیا ہے۔