نیویارک ۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے عدالت میں داخل کی گئی دستاویزات میں یہ وضاحت کی ہے کہ ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبر گاڑے کو ویزا دھوکہ دہی اور جھوٹے بیانات کی پاداش میں فوجداری میں سفارتی تحفظ حاصل نہیں تھا۔ مذکورہ ڈکلیریشن پر 29 جنوری کی تاریخ درج ہے اور اس پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قانونی مشیر اسٹیفن کیر کے دستخط موجود ہیں۔ عدالت میں اُسے ہندوستانی نژاد وفاقی پراسکیوٹر پریت بھرارا نے داخل کیا تھا جو اُنھوں نے اپنی اس یادداشت کی حمایت میں داخل کی تھی جو اُنھوں نے کھوبرگاڑے کی اُس درخواست کے خلاف داخل کی تھی جس میں کھوبڑگاڑے نے اُن پر لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہونے کی خواہش کی تھی۔