نئی دہلی 3جون (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی سے معطل رکن اسمبلی کپل مشرا نے 31مئی کو اسمبلی میں کی گئی مارپیٹ کے واقعہ میں عاپ کے تین ارکان اسمبلی کے خلاف قتل کی کوشش کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ مشرا نے سیول لائنس تھانے میں آج امانت اللہ خان، مدن لال اور جرنیل سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ سابق وزیر نے کہا کہ گلا دباکر انہیں مارنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایوان میں عاپ اراکین نے یہ نازیبا سلوک ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کے اشارے پر کیا۔ قانون دانوں سے اس معاملے میں رائے لینے کے بعد ایف آئی آر درج کرانے آئے مشرا نے کہا کہ مارشلوں نے انہیں بچایا۔ مشرا نے پولیس کو پین ڈرائیو میں واقعہ کا ویڈیو فوٹیج بھی دیا ہے ۔