کپل شرما نے گنی سے شادی کرلی

تفریح کی دنیا میں اسٹیج کی کامیڈی سے چھوٹے پردے پر اپنا شو لے کر آنے تک کپل شرمانے لمبا سفر طے کیا ہے اور اب انہوں نے زندگی کے ایک اہم پڑاو کو پار کرلیا ۔ کپل نے 12 دسمبر کو اپنے بچپن کی ساتھی گنی سے شادی کرلی۔ کپل نے شادی کے لئے گنی کا ہوم ٹاون جالندھر کا انتخاب کیا۔ کپل نے شادی کے بعد پہلی تصویر سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے فائنس تک پہنچائی جس میں وہ پنجابی اسٹائل میں دلہا بنے دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ میں گنی بیحد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ شادی کے بعد 24 دسمبر کو ان کی شادی کا رسپشن رکھا گیا۔
ثاقب سلیم اب گینگسٹر کا رول کریں گے
ایکٹریس ہما قریشی کے بھائی ثاقب سلیم جنہوں نے سلمان خان اسٹار فلم ریس 3 میں اہم کردار ادا کیا تھا اب وہ اپنی آنے والی فلم میں ایک گینگسٹر کا رول نبھاتے نظر آئیںگے۔ انہیں اس فلم میں 20 سالہ نوجوان کا لک دیا جائے گا جس کے لئے وہ اپنا کچھ کیلو وزن کم کریں گے۔ اس کے لئے وہ اپنی غذا کے ساتھ ساتھ ورک آؤٹ بھی کررہے ہیں۔

عامر خان اب مہابھارت بنانے میں مصروف
ٹھگس آف ہندوستان کی بری طرح ناکامی کے بعد عامر خان اب گلشن کمار بائیوپک میں مرکزی کردار کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس کی تکمیل کے فوری ساتھ عامر اپنی توقعات سے بھرپور میگا بجٹ فلم ’’مہابھارت‘‘ کی شروعات کریں گے لیکن عامر اس پراجکٹ کے متعلق فی الحال چپی سادھے ہوئے ہیں۔ ہمارے ذرائع کے مطابق اس فلم کو بہت ہی منصوبوں کے ساتھ بنایا جارہا ہے جس کے لئے عامر پوری طرح ریسرچ کریں گے جس کی ذمہ داری انہوں نے اپنے مینجر ایڈوٹ چندن کو دی ہے جنہیں عامر نے ان کی فلم سیکریٹ سوپر اسٹار کو ڈائرکٹ کرنے کا موقع دیا تھا۔ وہ مہابھارت سے متعلق بنیاری ریسرچ کریں گے۔