کپل دیو کی بیٹی آمیا دیو کا بالی ووڈ میں داخلہ

سب جانتے ہیں کہ 1983 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر فلم بن رہی ہے۔ اس فلم کو کبیر خان ڈائرکٹ کررہے ہیں اس میں رنویر سنگھ کپل دیو کا لیڈ رول نبھا رہے ہیں۔ فلم 83 نام سے بنائی جارہی ہے اور اس میں کپل دیو کے کرکٹ سفر سے لے کر ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی جیت دکھائی جائے گی اس فلم کی تیاریوں میں خود کپل شامل ہیں۔ اب اس فلم سے کپل دیو کی 23 سالہ بیٹی آمیا دیو بھی جڑ گئی ہیں۔ وہ فلم سے بطور اسسٹنٹ ڈائرکٹر کام کررہی ہیں۔ اس فلم میں کرکٹر سندیپ پاٹل کے بیٹے چراغ بھی ایکٹنگ کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔ اس کے بعد پوری یونٹ لندن اسکاٹ لینڈ کے لئے 15 مئی کو روانہ ہو جائے گی۔