نئی دہلی ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سنسنی خیز کٹھوعہ گینگ ریپ اور قتل کیس میں ایک ملزم کی جانب سے عرضی کو آج خارج کردیا، جس کے ذریعے اس معاملے کی ان بنیادوں پر تازۃ تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی تھی کہ جاریہ انکوائری مبینہ طور پر خاص مقصد پر مبنی ہے۔ جسٹس یو یو للت اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے اس کیس میں دو دیگر ملزمین کی داخل کردہ ایک علحدہ عرضی بھی مسترد کردی جو اس معاملے کی تحقیقات کو کسی آزاد ایجنسی کو منتقل کرنے کیلئے پیش کی گئی تھی۔