کٹھوعہ عصمت ریزی ‘متاثرہ مسکن دوا سے کوما کا شکار

جموں / نئی دہلی ۔ 24جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مسکن دوا کے حد سے زیادہ استعمال کی وجہ سے کٹھوعہ عصمت ریزی کی متاثرہ 8سالہ لڑکی کٹھوعہ میں حراست کے دوران کوما میں چلی گئی ۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ دوا اسے زبردستی انجکشن کے ذریعہ دی گئی تھی ۔ جموں و کشمیر پولیس کا شعبہ جرائم اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے مقدمہ کی تحقیقات کررہا ہے ۔ اُس نے متاثرہ لڑکی کی باقیات فارنسک لیباریٹری کو معائنہ کیلئے روانہ کی تھی ۔ معائنہ کے ایک ماہ بعد موصولہ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ یہ طبی رپورٹ حال ہی میں پولیس کو وصول ہوئی ۔