جموں ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں خانہ بدوشوں کی ایک 8 سالہ لڑکی کے اغواء ، اجتماعی عصمت ریزی اور پھر قتل سے متعلق کیس میں 10 جون کو فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ یہ ٹرائل تقریباً ایک سال قبل پٹھان کوٹ کی ایک عدالت میں شروع ہوا تھا۔ اسٹیشن پبلک پراسیکیوٹر جے کے چوپڑا نے آج کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج تیج ویندر سنگھ نے عدالت میں اعلان کیا کہ اس کیس کا فیصلہ 10 جون کو ممکنہ طور پر سنایا جائے گا۔ وکلائے صفائی نے آج اپنے دلائل مکمل کئے۔