کویت کے زیر تعمیر عاصمہ ٹاور میں آتشزدگی، تین زخمی

کویت ۔ یکم جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست کویت میں جہاں رواں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت 51 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے، جمعہ کو دارالحکومت کے علاقہ شرق میں زیر تعمیر عاصمہ ٹاورس میں آگ بھڑک اٹھی جس کو بجھانے کے لئے 120آتش فرو کارکنوں پر مشتمل 12 ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک سخت جدوجہد کی۔ ذرائع نے کہا کہ جمعہ کی دوپہر3,80,000 مربع میٹر رقبہ پر زیر تعمیر ٹاور میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والے بلند شعلوں نے شدید گرمی کے سبب قریبی علاقہ کو اپنی زد میں لے لیا، آتش فرو عملہ کے تین کارکن اس مہم میں زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری عہدیداروں نے بھاری مالی نقصانات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے تاہم صحیح اعداد تخمینہ کے بعد متعاقب پیش کئے جائیں گے۔