کویتا کی چرنجیوی کے ساتھ سیلفی

حیدرآباد 5 اگسٹ ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ کے کویتا آج میگا اسٹار و سابق مرکزی وزیر کے چرنجیوی کی مداح بن گئیں۔ کویتا نے آج پارلیمنٹ بھون میں چرنجیوی کے ساتھ سیلفی لی اور اسے ٹوئیٹر پر پیش کیا ۔ انہوں نے معروف تلگو اداکار کے ساتھ سیلفی لینے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ یہاں دونوں نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب میں رائے دہی میں حصہ لینے پہونچے تھے ۔ انہوں نے اس تصویر کو ٹوئیٹر پر پیش کیا اور کہا کہ وہ چرنجیوی کی مداح ہیں۔ کویتا ان دنوں دہلی میں ہیں اور ریاست کے کچھ مسائل پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ‘ منتخب نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور دوسرے وزرا سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور آج چرنجیوی سے ملاقات کی ۔