کویتا کی بی جے پی کو پیشکش

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (این ایس ایس) نظام آباد ایم پی اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی دختر کے کویتا نے کہا ہیکہ وہ بی جے پی کے حق میں اپنا ووٹ دینے تیار ہیں بشرطیکہ اس پارٹی کے قائدین ریاست تلنگانہ کیلئے 20 ہزار کروڑ روپئے کا پیاکیج حاصل کریں۔ وہ آج یہاں خیرت آباد اسمبلی کے تحت بنجارہ ہلز میں پارٹی کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر بنڈارودتاتریہ اور دیگر ریاستی قائدین کو چیلنج کیا کہ ریاست کو مرکز سے فنڈس دلائیں۔