کوہِ نور کی واپسی کیلئے پُرزور اپیل

نئی دہلی ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ سے کوہِ نور ہیرا واپس لانے کیلئے پُرزور اپیل آج لوک سبھا میں ایک بی جے ڈی رکن نے کی، جس پر کئی ارکان کی طرف سے فوری تائید حاصل ہوئی، جن میں اکالی دل والے شامل ہیں۔ وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے بھرتروہاری مہتاب نے یہ بات رد کردی کہ یہ ہیرا بطور تحفہ انگریزوں کو دیا گیا تھا اور زور دے کر کہا کہ اسے وہ لوگ مشہور سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کے سپوت دلیپ سنگھ سے جبراً لے گئے تھے۔ مہتاب نے کہا کہ جس طرح یہ ہیرا 1849ء کی اینگلو۔سکھ جنگ کے بعد انگریزوںکے پاس چلا گیا، وہ صورتحال گورنر جنرل لارڈ ڈلہوزی کے لاہور میں متعین برطانوی پولیٹیکل ایجنٹ کے تحریر کردہ مکتوب میں فخریہ طور پر بیان کی گئی ہے۔