کوپن ہیگن میں گرفتار دو افراد کو 10 دن کی سزائے قید

کوپن ہیگن ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کوپن ہیگن میں مہلک حملوں کے ذمہ دار بندوق بردار کے دو مشتبہ مددگاروں کو آج 10 دن کی سزائے قید سنا دی گئی جبکہ دونوں نامعلوم بندوق بردار کے مددگار ثابت ہوئے۔ انہوں نے تلاشی مہم کے دوران قتل میں استعمال کئے جانے والے ہتھیار کو گم کردینے کی کوشش کی تھی۔ دونوں مشتبہ افراد میں سے ایک کے وکیل صفائی مائیکل جول رکسن نے کہا کہ انہیں پہلے 4 ہفتہ کی قید تنہائی کی سزاء دی گئی تھی لیکن مقدمہ کمزور ہونے کی وجہ سے اسے تبدیل کرکے 10 دن کی سزائے قید کردیا گیا ۔