کومٹ ریڈی برادرس دماغی مرض کا شکار

چیف منسٹر کے سی آر کی کارکردگی بھروسہ مند ، بی نرسیا گوڑ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) :حلقہ لوک سبھا بھونگیر کی نمائندگی کرنے والے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی نرسیا گوڑ نے کانگریس کے قائدین کومٹ ریڈی برادرس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بھائی دماغی بیماری کا شکار ہے اور دونوں بھائیوں کے سر پر ہمیشہ سیاست سوار ہوتی ہے ۔ حلقہ لوک سبھا بھونگیر کے اسمبلی حلقوں آلیر ، جنگاوں اور بھونگیر کے پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے بی نرسیا گوڑ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی کارکردگی پر ریاست کے عوام کو بھروسہ ہے ۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس کی بھاری اکثریت سے کامیابی اور مابعد انتخابات کانگریس کے ارکان اسمبلی کی ٹی آر ایس میں شمولیت اس کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کومٹ ریڈی برادرس میں ایک بھائی پارلیمنٹ سے دوچار ہوگیا ۔ اس کے بعد ایم یل سی انتحابات میں کامیابی حاصل کی پھر اسمبلی کیلئے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور دوسرا بھائی اسمبلی کا الیکشن ہار جانے کے بعد اب بھونگیر لوک سبھا حلقہ سے اپنی قسمت آزمائی ہیں جس کو سیاسی بیماری ہی کیا جاتا ہے ۔